English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

 خیبر پختونخوا میں سرکاری ملازمین پر غیر ملکی شہریوں سے شادی پر پابندی عائد

القمر

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے سول سرونٹ رولز میں اہم ترمیم کرتے ہوئے سرکاری ملازمین پر غیر ملکی شہریوں سے شادی کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے، جس کا باضابطہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔

محکمہ محکمہ اسٹیبلشمنٹ خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق نئے قانون کے تحت صوبے کے تمام سرکاری ملازمین غیر ملکی شہریوں سے شادی نہیں کر سکیں گے اور اس فیصلے پر فوری طور پر عملدرآمد ہوگا، یہ پابندی تمام موجودہ اور آئندہ بھرتی ہونے والے ملازمین پر لاگو ہوگی۔

حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد سروس رولز کو مزید منظم بنانا اور بعض حساس نوعیت کے معاملات میں سرکاری پالیسی کے مطابق احتیاط برتنا ہے، اعلامیے میں یہ بھی وضاحت کی گئی ہے کہ مخصوص حالات میں اگر کوئی غیر ملکی شہری وفاقی حکومت کی جانب سے تسلیم شدہ ہو تو متعلقہ قواعد و ضوابط کے تحت اجازت دی جا سکتی ہے۔

دوسری جانب حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد واضح پالیسی تشکیل دینا ہے تاکہ مستقبل میں کسی بھی ابہام یا پیچیدگی سے بچا جا سکے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ اس حوالے سے مزید رہنما اصول بھی جاری کیے جائیں گے تاکہ سرکاری ملازمین کو مکمل آگاہی فراہم کی جا سکے۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے