English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

افزودہ یورینیم امریکا کے حوالے کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ایران

القمر

تہران : ایران نے افزودہ یورینیم امریکا کے حوالے کرنے سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ افزودہ یورینیم کو امریکا منتقل کرنا کبھی بھی ایران کے لیے قابلِ غور نہیں رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے کیے جانے والے دعوے حقیقت کے منافی ہیں۔

ترجمان نے امریکی مؤقف کو رد کرتے ہوئے کہا کہ ایران کسی بھی صورت اپنا افزودہ یورینیم کسی دوسرے ملک کو منتقل نہیں کرے گا۔

یاد رہے کہ ایک روز قبل امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران ایٹمی ہتھیار نہ رکھنے پر آمادہ ہو گیا ہے اور اپنے تباہ شدہ افزودہ یورینیم کو امریکا کے حوالے کرنے کے لیے تیار ہے، تاہم ایران نے ان تمام دعوؤں کی سختی سے تردید کر دی ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • فاروق اعظم صدیقی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے