English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت،شوہر بیوی کی ٹانگ کاٹ کر تھانے لے گیا

القمر

پالناڈو: بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے پالناڈو ضلع کے موپلا منڈل میں ایک انتہائی حیران کن واقعہ پیش آیا۔

اطلاعات کے مطابق، ایک شخص نے اپنی بیوی پر کلہاڑی سے حملہ کر دیا، اس کی ٹانگ کاٹ دی اور پھر پولیس کے سامنے ہتھیار ڈالنے سے پہلے کٹی ہوئی ٹانگ کو ایک بیگ میں رکھ دیا۔

پولیس کے مطابق تھونڈاپی گائوں کی بی سی کالونی کے رہنے والے اس شخص کی کئی سال قبل شادی ہوئی تھی، جوڑے کی پانچ بیٹیاں ہیں۔

یہ خاندان یومیہ مزدوری پر انحصار کرتا ہے۔ بیوی خاندان کی کفالت کے لیے درزی کا کام کرتی ہے، جب کہ شوہر زراعت کا کام کرتا ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ شوہر کو بیوی کے کردار پر شک تھا جس کی وجہ سے ان کے درمیان اکثر جھگڑا رہتا تھا۔

جمعرات کو جب بیوی باہر جانے کی تیاری کر رہی تھی تو دونوں کے درمیان جھگڑا ہو گیا، غصے میں آکر شخص نے گھر میں رکھی کلہاڑی اٹھائی اور بیوی پر حملہ کرکے اس کی دائیں ٹانگ کاٹ دی۔

اس نے مبینہ طور پر خاتون کی کٹی ہوئی ٹانگ کو ایک تھیلے میں رکھا اور مقامی پولیس اسٹیشن میں گرفتاری دیدی۔

خاتون کا بہت زیادہ خون بہہ رہا تھا، جسے فوری طور پر اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، وہاں سے اسے گنٹور کے ایک اسپتال ریفر کیا گیا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس کی حالت فی الحال مستحکم ہے۔

ایک پولیس افسر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مقدمہ درج کر کے ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • Faiz alam babar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے