English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آبنائے ہرمز معاملہ: امریکی صدر کا ایران کے فیصلے پر شکریہ

القمر

واشنگٹن: امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کو کھولنے کے اعلان پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ عالمی تجارت کے لیے مثبت پیش رفت ہے، انہوں نے ساتھ ہی ایران کے خلاف بحری ناکہ بندی جاری رکھنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری پیغامات میں کہا کہ یہ اہم آبی گزرگاہ اب کاروبار اور بحری آمدورفت کے لیے مکمل طور پر کھلی ہے، ایران کے حوالے سے بحری ناکہ بندی مکمل طاقت کے ساتھ برقرار رہے گی اور یہ اس وقت تک جاری رہے گی جب تک ایران کے ساتھ سو فیصد معاہدہ مکمل نہیں ہو جات، اس معاہدے کے زیادہ تر نکات پہلے ہی طے پا چکے ہیں اور اسے جلد مکمل ہونا چاہیے۔

اپنے بیانات میں ڈونلڈ ٹرمپ نے شہباز شریف اور پاکستانی فوج کے سربراہ عاصم منیر کا بھی شکریہ ادا کیا اور انہیں زبردست شخصیات  قرار دیا، جنہوں نے خطے میں سفارتی کوششوں میں کردار ادا کیا۔

صدر ٹرمپ نے مزید دعویٰ کیا کہ امریکا اب ان بمبار طیاروں سے حاصل ہونے والی تمام جوہری باقیات حاصل کرے گا، اور اس معاہدے میں کسی بھی صورت میں مالی لین دین شامل نہیں ہوگا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ معاہدہ لبنان کے معاملے سے مشروط نہیں، تاہم امریکا علیحدہ طور پر لبنان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا اور حزب اللہ کے معاملے کو مناسب انداز میں حل کیا جائے گا۔

انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ اسرائیل کو لبنان پر مزید بمباری سے روک دیا گیا ہے اور امریکا نے واضح طور پر اس کی مخالفت کی ہے۔ ان کے مطابق اب اس سلسلے میں مزید کارروائی نہیں ہونی چاہیے۔

صدر ٹرمپ نے یہ بھی بتایا کہ آبنائے ہرمز کا معاملہ بڑی حد تک حل ہو چکا ہے، اور اس دوران امریکا کے اتحادی نیٹو سے رابطہ ہوا تھا۔ ان کے مطابق انہوں نے نیٹو سے کہا کہ جب واقعی ضرورت تھی تو وہ مؤثر کردار ادا نہیں کر سکا۔

انہوں نے ایران پر یہ الزام بھی عائد کیا کہ اس نے امریکا کی مدد سے سمندری بارودی سرنگیں ہٹائیں یا ہٹانے کا عمل جاری رکھا، جس سے بحری راستے نسبتاً محفوظ ہوئے۔

آخر میں امریکی صدر نے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان ممالک نے خطے میں استحکام اور سفارتی کوششوں میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے