English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بامقصد مذاکرات کے لیے وعدوں کی پاسداری ناگزیر ہے، ایرانی صدر مسعود پزشکیان

القمر

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے امریکا پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بامقصد مذاکرات کے لیے وعدوں کی پاسداری ناگزیر ہے۔

ایرانی صدر کا کہنا ہے کہ وعدوں کی پاسداری ہی بامعنی مذاکرات کی پہلی بنیاد ہے،امریکی حکام کے متضاد سگنلز تلخ پیغام دے رہے ہیں، امریکا چاہتاہے کہ ایران سرینڈر کردے۔

مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ امریکی حکام کے متضاد اور غیرتعمیری بیانات منفی اشارہ دے رہے ہیں، جبکہ امریکا ایران کو دباؤ میں لانا چاہتا ہے جو قابل قبول نہیں ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایرانی قوم طاقت کے سامنے کسی صورت نہیں جھکے گی۔

  • ویب ڈیسک
  • فاروق اعظم صدیقی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے