English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مراد سعید کی نااہلی کے بعد خالی سینیٹ نشست پر ضمنی انتخاب روک دیا گیا

القمر

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے سینیٹر مراد سعید کی نا اہلی کے بعد سینیٹ کی خالی نشست پر23اپریل کو ہونےوالا ضمنی انتخاب روک دیا ۔

الیکشن کمیشن میں سماعت کے دوران درخواست گزار جلال خان کے وکیل نے دلائل دیئے کہ مراد سعید نے حلف نہیں اٹھایا تھا ۔ جب ممبر نے حلف ہی نہیں لیا تو اس کی نشست خالی کیسے ہو سکتی ہے ؟ مراد سعید کی نا اہلی سے خالی نشست پر الیکشن ملتوی کیا جائے۔

الیکشن کمیشن نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے خالی نشست پر ضمنی انتخاب چھ مئی کو اگلی سماعت تک روک دیا ۔ مراد سعید کو راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت سے دس سال کی سزا کے بعد آرٹیکل تریسٹھ ون ایچ کے تحت نااہل قرار دیتے ہوئے ان کی سینیٹ نشست خالی قرار دی گئی تھی ۔

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے