ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یوگنڈا: اسکول میں 4 بچوں کے قاتل کو سزائے موت

کمپالا : یوگنڈا میں ایک اسکول میں4 بچوں کے قاتل کو سزائے موت سنادی گئی۔
عالمی میڈیا کے مطابق یوگنڈا کی عدالت نے رواں ماہ کے آغاز میں دارالحکومت کمپالا کے ایک نرسری اسکول میں4 بچوں کو قتل کرنے کی پاداش میں ایک شخص کو سزائے موت سنادی ۔ مقامی میڈیا کے مطابق کرسٹوفر اوکیلو اونیوم کو 2 اپریل کو بچوں موت کے گھاٹ اتارنے کا مجرم پایا گیا تھا۔ واضح رہے کہ قاتل نے اسکول میں داخلہ حاصل کرنے کے لیے والدین کا روپ دھارا، پھر گیٹ کو تالا لگا دیا اور 7 منٹ سے بھی کم وقت میں حملہ کیا۔ اعلیٰ حکام نے بتایا کہ والدین کے ایک مشتعل ہجوم نے اسے مارنے کی کوشش بھی کی تھی۔ یہ بات بھی علم میں رہے کہ عدالت نے ملزم کے اس دعوے کو مسترد کر دیا کہ وہ اس وقت پاگل پن میں مبتلا تھا، جج نے کہا کہ قتل کے طریقے سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ سوچا سمجھا منصوبہ تھا۔

  • محمد ایوب

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں