English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 5 خوارج ہلاک

القمر

پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں دو مختلف کارروائیوں کے دوران بھارتی حمایت یافتہ پانچ خوارج کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 7 اور 8 مئی کو سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر مختلف علاقوں میں آپریشن کیے، ٹانک میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا جہاں فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں فتنہ الخوارج کے چار دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ بیان میں کہا گیا کہ ہلاک دہشت گرد مختلف دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھے۔

فوج کے شُعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دوسری کارروائی ڈیرہ اسماعیل خان میں کی گئی جہاں ایک اور خارجی کو ہلاک کیا گیا۔ سکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقے میں ممکنہ طور پر موجود دیگر خوارج کی تلاش اور خاتمے کے لیے سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ علاقے کو مکمل طور پر دہشت گردوں سے پاک کیا جا سکے۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا،  عزمِ استحکام  وژن کے تحت سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف نمایاں کامیابیاں حاصل کر رہی۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے