ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پٹرول نے چیخیں نکلوا دیں، لوگ کیسے جئیں گے؟سعد رفیق

لاہور:پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے اور ملکی معاشی سمت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کو ٹیکس نظام میں اصلاحات کا مشورہ دے دیا۔

 سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک بیان میں خواجہ سعد رفیق نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کو غریب عوام کے لیے ناقابلِ برداشت قرار دیتے ہوئے کہا کہ مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکلوا دی ہیں۔

 اگر ٹیکس وصولی کا طریقہ کار درست نہ کیا گیا تو معاشی بحران مزید سنگین ہو سکتا ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے خطے کی صورتحال کو موجودہ مہنگائی کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ ایران پر مسلط کی گئی صیہونی و امریکی جنگ پورے خطے کی معاشی تنزلی، غربت میں اضافے اور کمر توڑ مہنگائی کی بنیاد بن چکی ہے۔

 ان سنگین حالات میں عام آدمی کے لیے زندہ رہنا اور بنیادی ضروریات پوری کرنا ناممکن ہوتا جا رہا ہے، حکومت کو چاہیے وہ ٹیکس کی شرح بڑھانے کے بجائے ٹیکس چوری روکنے پر توجہ دے۔

ان کا کہنا ہے کہ ٹیکس کی شرح اتنی ہونی چاہیے جو ٹیکس دہندگان آسانی سے ادا کر سکیں، نہ کہ ان پر بوجھ بن جائے۔

 زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیکس نیٹ کو وسیع کیا جائے تاکہ صرف چند لوگوں پر بوجھ نہ پڑے، اگر پاکستان میں ٹیکس وصولی کی سمت درست کر لی جائے اور اس عمل کو کرپشن سے پاک کر دیا جائے، تو پاکستان کو مزید قرضے لینے یا عوام پر بھاری ٹیکسوں کا بوجھ لادنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

  • ویب ڈیسک
  • Faiz alam babar

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں