English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر میں بارش، لینڈ سلائیڈنگ سے سڑکیں بند، مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش

القمر

خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش نے موسم خوشگوار بنا دیا، تاہم بعض مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ اور پانی کے بہاؤ کے باعث مشکلات بھی پیدا ہو گئیں۔

مانسہرہ، سوات اور مالاکنڈ سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح مظفرآباد، وادی نیلم اور نکیال کے علاقوں میں بھی کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی۔

بارش کے بعد لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مرکزی شاہراہ مرناٹ کے مقام پر بند ہوگئی، جس سے ٹریفک کی آمد و رفت متاثر ہوئی۔ لوئر کوہستان کے علاقے جیجال کے قریب بھی شاہراہ قراقرم بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند کردی گئی۔

ادھر نالہ جاگراں میں طغیانی کے باعث کنڈل شاہی پاور ہاؤس بند ہوگیا، جس کے نتیجے میں متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہو گئی ہے۔

دوسری جانب سندھ کے میدانی علاقوں میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے جبکہ اسلام آباد اور لاہور میں ہلکی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے