ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

میں ہر شخص سے کہتا ہوں کہ چینی صدر عظیم رہنما ہیں: امریکی صدر

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ اپنی ملاقات کو ایک بڑا اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ انہیں ایک عظیم اور مضبوط قیادت رکھنے والا رہنما سمجھتے ہیں، چین کے صدر کے ساتھ ملاقات اور روابط ہمیشہ مثبت اور خوشگوار رہے ہیں۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق چینی صدر شی جنگ پنگ سے وفود کی سطح پر ہونے والی اس ملاقات کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان جب بھی کسی قسم کی پیچیدگیاں یا اختلافات پیدا ہوئے تو انہیں باہمی افہام و تفہیم کے ذریعے جلد حل کر لیا گیا۔ اکثر لوگ اس حقیقت سے واقف نہیں کہ دونوں ممالک نے ماضی میں سامنے آنے والے مسائل کو نہایت تیزی سے نمٹایا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اس موقع پر یہ بھی کہا کہ دنیا بھر کی نظریں اس بات پر مرکوز ہیں کہ ان کی بات چیت کے کیا نتائج سامنے آتے ہیں، تاہم ان کے بقول امریکا اور چین کے تعلقات پہلے کے مقابلے میں مزید بہتر سمت اختیار کر رہے ہیں اور دونوں رہنماؤں کے درمیان رابطہ ہمیشہ خوشگوار رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ ہونے والی اعلیٰ سطحی ملاقات کا مرکزی نکتہ باہمی تجارت ہوگا، جس پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔ ان کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان تعلقات آئندہ کئی دہائیوں تک مزید مضبوط اور مستحکم بنیادوں پر قائم رہیں گے۔

امریکی صدر نے یہ بھی بتایا کہ وہ اس دورے کے دوران اپنے ساتھ دنیا کے ممتاز کاروباری شخصیات پر مشتمل ایک وفد بھی لائے ہیں، تاکہ معاشی تعاون اور سرمایہ کاری کے امکانات کو مزید وسعت دی جا سکے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں