ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خطے میں امن کے فروغ کے لیے پرعزم ہیں:امریکی سینیٹر کے پاکستان مخالف بیان پردفتر خارجہ کاردعمل

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم کے پاکستان مخالف بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے بیان دیکھا ہے، یہ بیان سی بی ایس نیوز کی خبر کے فوری بعد جاری ہوا تھ

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وقت کے فرق کے باعث ہمارا بیان تھوڑا تاخیر سے جاری ہوا۔طاہر اندرابی نے جمعرات کو ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان خطے میں امن، مکالمے اور سفارتکاری کے فروغ کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان جاری کشیدگی اور ممکنہ مذاکرات کے تناظر میں پاکستان کا کردار مسلسل فعال ہے اور پاکستان تمام ریاستوں کی خودمختاری اور برابری کے اصولوں کا احترام کرتے ہوئے علاقائی امن کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مؤقف انتہائی واضح ہے کہ خطے میں پائیدار امن صرف بات چیت اور سفارتکاری کے ذریعے ہی ممکن ہے۔انہوں نے بتایا کہ امن کی ان کوششوں کے سلسلے میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گزشتہ ہفتے قطر اور آذربائیجان کے رہنماؤں سے ٹیلیفونک رابطے کیے، جن میں علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسی طرح نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بھی اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اور مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے رابطے جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ خطے میں تناؤ کو کم کیا جا سکے۔

طاہر اندرابی کے مطابق سعودی عرب اور آسٹریا کے وزرائے خارجہ نے بھی ایران اور امریکا کے درمیان رابطے آسان بنانے کے لیے پاکستان کے اس تعمیری سفارتی کردار کو سراہا ہے۔

ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے بھی ٹیلی فون پر گفتگو کی جس میں آبنائے ہرمز سے محفوظ گزرگاہ اور علاقائی استحکام کے لیے جاری کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں