English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

غزہ: فضائی حملے میں حماس کے اہم عسکری کمانڈر عزالدین الحداد کو نشانہ بنایا گیا، اسرائیلی ہٹ دھرمی

القمر

جنگ بندی کے باوجود غزہ میں اسرائیلی دہشت گردی کارووائیاں  جاری ہیں، اسرائیلی ہٹ دھرمی برقرار ہے،اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے غزہ میں ایک فضائی حملے کے دوران حماس کے اعلیٰ ترین عسکری کمانڈر عزالدین الحداد کو نشانہ بنایا ہے، عزالدین الحداد کو حماس کے عسکری ونگ کے اہم ترین رہنماؤں میں شمار کیا جاتا تھا۔

اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ عزالدین الحداد کو 7 اکتوبر 2023 کے حملوں کے اہم منصوبہ سازوں میں سے ایک سمجھا جاتا تھا اور وہ اسرائیل کو مطلوب ترین افراد کی فہرست میں شامل تھے، ایک سینئر سکیورٹی عہدیدار نے ابتدائی اطلاعات کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ غزہ سٹی میں حالیہ فضائی کارروائی کے دوران انہیں کامیابی سے نشانہ بنایا گیا، فوج کی جانب سے باضابطہ تصدیق ابھی تک جاری نہیں کی گئی۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس کی جانب سے تاحال اس دعوے پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔ دوسری جانب غزہ میں جاری فضائی حملوں کے باعث صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اور وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے مشترکہ بیان میں کہا کہ انہوں نے فوج کو عزالدین الحداد کو ہدف بنانے کا حکم دیا تھا، اسرائیل عزالدین الحداد کو ہزاروں اسرائیلی شہریوں اور فوجیوں کی ہلاکت، اغوا اور حملوں کا ذمہ دار قرار دیتا ہے۔

مشترکہ بیان میں مزید کہا گیا کہ حماس رہنما نے یرغمالیوں کو حراست میں رکھنے اور اسرائیلی افواج کے خلاف مختلف کارروائیوں کی قیادت کی،یہ تمام دشمنوں کے لیے واضح پیغام ہے کہ اسرائیل جلد یا بدیر تم تک پہنچے گا۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے