ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں شدید گرمی، شدت 46 ڈگری تک محسوس ہونے کی پیشگوئی

شہرِ قائد میں آج بھی موسم شدید گرم اور حبس زدہ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب اس وقت 69 فیصد ہے، جبکہ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ تاہم حبس کے باعث گرمی کی شدت 43 سے 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کیے جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ مغربی سمت سے 19 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

دوسری جانب ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم جبکہ جنوبی اور وسطی علاقوں میں شدید گرم رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ بالائی پہاڑی علاقوں میں جزوی ابر آلود موسم متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا اور شمالی بلوچستان کے چند علاقوں میں شام یا رات کے وقت تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان بھی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سبی میں سب سے زیادہ 46 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ دادو میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا تھا۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں