English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

غزہ میں اسرائیلی فورسز کی بربریت جاری، مزید 8 فلسطینی شہید

القمر

غزہ میں اسرائیلی فورسز کی کارروائیاں بدستور جاری ہیں، عرب میڈیا کے مطابق صبح سے ہونے والے حملوں میں کم از کم 8 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

عالمی میڈیا رپورٹ میں غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق اکتوبر 2025 میں جنگ بندی کے بعد سے اب تک 906 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جو جنگ بندی کے باوجود کشیدگی کے تسلسل کی عکاسی کرتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق حالیہ مہینوں میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے باعث ہلاکتوں میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

وزارتِ صحت غزہ کے اعداد و شمار کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے جاری جنگ میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 72 ہزار 803 تک پہنچ گئی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • مرزا ندیم بیگ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے