بڈگام/وسطی ضلع بڈگام کے ماگام علاقے میں جمعرات کو ایک 47 سالہ بس ڈرائیور اپنی گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔
حکام کے مطابق ڈرائیور کو ناربل-ٹنگمرگ روڈ پر چچلورا کے مقام پر جمکیش وہیکلز کے قریب بس کے اندر بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا، جس کے بعد اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔
حکام نے بتایا کہ اسپتال پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ متوفی کی شناخت مشتاق احمد شیخ ساکن گمرو، بانڈی پورہ کے طور پر ہوئی ہے۔
ادھر واقعے کے حوالے سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں |
القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں |
وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں |
Load/Hide Comments