سری نگر/ریاسی ضلع کے چسانہ علاقے میں جمعہ کے روز پتھر لے جانے والی ٹریکٹر ٹرالی سڑک سے پھسل کر تقریباً 140 سے 150 فٹ گہری کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں 32 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا۔ایک عہدیدار نے بتایا کہ یہ ٹریکٹر ٹرالی چسانہ کے فلکوٹ بگوداس علاقے میں پی ایم جی ایس وائی سڑک کے تعمیراتی کام کے لیے استعمال کی جا رہی تھی، جو اچانک سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں جا گری۔
انہوں نے بتایا کہ حادثے میں ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور موقع پر ہی ازجان ہوگیا، مہلوک کی شناخت جاوید احمدولد علی محمد، ساکن منجی کوٹ، چسانہ، مہورے کے طور پر ہوئی ہے۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی ہے، جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔