ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چاڈورہ میں تیندوے کا مویشیوں پر حملہ، 16 بھیڑیں ہلاک، 17 زخمی

بڈگام/ضلع بڈگام کے چاڈورہ علاقے میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ایک تیندوے نے بھیڑوں کے ریوڑ پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں 16 بھیڑیں ہلاک جبکہ 17 دیگر زخمی ہوگئیں۔
ریوڑ کے مالک امتیاز احمد چوپان نے بتایا کہ ان کے خیال میں بھیڑوں پر تیندوے نے حملہ کیا ہے، تاہم حملہ آور جانور کی شناخت کی ابھی تک باضابطہ تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ چڈورہ کے گاؤں بدی پورہ میں رات کے وقت ایک جنگلی جانور مویشیوں کے باڑے میں داخل ہوا اور بھیڑوں پر حملہ کردیا۔ امتیاز احمد نے کہا کہ ان کا خاندان مویشی پالنے کے ذریعے روزی روٹی کماتا ہے اور اس واقعے سے انہیں بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
انہوں نے حکومت اور متعلقہ محکموں سے اپیل کی کہ ہلاک اور زخمی ہونے والے مویشیوں کے نقصان کا فوری ازالہ کرتے ہوئے متاثرہ خاندان کو مناسب معاوضہ اور امداد فراہم کی جائے۔
دریں اثنا، مقامی لوگوں نے محکمہ جنگلی حیات سے مطالبہ کیا ہے کہ جائے وقوعہ کا معائنہ کرکے حملے کی وجوہات کا پتہ لگایا جائے اور علاقے میں مزید ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں