سرینگر/ضلع شوپیان کے سیڈو علاقے میں جمعہ کے روز ایک جنگلی ریچھ نےاُس وقت ایک 40سالہ شخص پر حملہ کر کے زخمی کر دیا جب وہ سیب کے باغ میں کام کر رہا تھا۔
ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ زخمی شخص کو علاج کے لیے فوری طور پر سب ضلع اسپتال شوپیان منتقل کیا گیا، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔زخمی کی شناخت صادق احمد ٹھوکر ولد عبدالرحمان، ساکن سیڈو کے طور پر ہوئی ہے۔دریں اثنا، حکام نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے معاملے کا ادراک حاصل کر لیا ہے۔
ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں |
القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں |
وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں |
Load/Hide Comments