ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

’پانی کی سپلائی بند کرنے پر مجبور نہ کیا جائے‘، کیجول ورکرز فورم کی حکومت کو وارننگ

سری نگر/جموں و کشمیر کیجول/ڈیلی ویجرز فورم (JKCDF) نے جمعہ کو شیرِ کشمیر پارک سری نگر میں پُرامن احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے کیجول اور ڈیلی ویجر ملازمین کے دیرینہ مسائل حل کرنے کا مطالبہ کیا۔فورم کے صدر سجاد احمد پرے کی قیادت میں ہونے والے احتجاج کے دوران انہوں نے کہا کہ ملازمین طویل عرصے سے اپنے جائز مطالبات کے حل کے منتظر ہیں اور حکومت کو اس معاملے پر فوری توجہ دینی چاہیے۔
سجاد احمد پرے نے کہا کہ حکومت ملازمین کو پانی کی سپلائی بند کرنے جیسے سخت قدم اٹھانے پر مجبور نہ کرے۔انہوں نے کہا، ’’ہم ملازمین ہیں اور عوام کی خدمت کرنا ہمارا فرض ہے۔ حکومت سے اپیل ہے کہ وہ ہمیں پانی کی سپلائی بند کرنے کی کال دینے پر مجبور نہ کرے۔ اگر ایسا ہوا تو ایک قطرہ پانی بھی نہیں بہے گا۔‘‘
انہوں نے کہا کہ فورم اپنے مطالبات کے حق میں پُرامن اور جمہوری جدوجہد جاری رکھے گا اور حکومت پر زور دیا کہ وہ ملازمین کے مسائل کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے ان کے حل کے لیے فوری اقدامات کرے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں