سرینگر/حکمران جماعت نیشنل کانفرنس نے آئندہ 21 ستمبر سے شروع ہونے والے خزاں اسمبلی اجلاس کے دوران اپوزیشن کا مقابلہ کرنے کے لیے حکمتِ عملی طے کرنے کی غرض سے کل لیجسلیچر پارٹی کا اجلاس طلب کیا ہے۔نیشنل کانفرنس کے اراکینِ اسمبلی اور حکومت کی حمایت کرنے والے آزاد ارکان کا اجلاس اتوار کو شام 4:30 بجے سرینگر کے بینکوئٹ ہال میں منعقد ہوگا۔
اجلاس کی صدارت جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کریں گے، جبکہ پارٹی کے لیجسلیچر پارٹی لیڈر اور جموں و کشمیر کے وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ بھی اجلاس میں موجود ہوں گے۔پارٹی نے تمام اراکینِ اسمبلی کو اجلاس میں شرکت کی ہدایت دی ہے۔