ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

را م بن میں بی ایس ایف ٹرک حادثے کا شکار، 5اہلکار زخمی

محمد تسکین
بانہال // رام بن ضلع میں ہفتہ کے روز چمبہ سیری کے قریب جموں سرینگر قومی شاہراہ 44 پر کشمیر سے جموں کی جانب جا رہا بی ایس ایف کا ایک ٹرک حادثے کا شکار ہوکر سڑک پر الٹ گیا، جس کے نتیجے میں بی ایس ایف کے 5 اہلکار زخمی ہوگئے۔ یہ ٹرک کانوائے کا حصہ تھا۔ حادثے کے فوراً بعد پولیس، سی آر پی ایف اہلکاروں، مقامی لوگوں اور بی ایس ایف اہلکاروں کی مدد سے زخمیوں کو جائے حادثہ سے نکال کر ضلع ہسپتال رام بن منتقل کیا گیا۔ہسپتال ذرائع کے مطابق تمام زخمی اہلکار زیر علاج ہیں، جن میں سے 4 کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے، جبکہ ٹرک ڈرائیور شمیم احمد ساکن کرناہ، کشمیر کو حادثے میں شدید چوٹیں آئی ہیں۔
حکام نے زخمیوں کی شناخت سنیل کمار ولد رمیش لال، ساکن جموں، عمر 35 سال؛ پرشتم کمار ولد پرتم چند، ساکن جموں، عمر 36 سال؛ چندن یادو ولد رویندر یادو، ساکن بنگال، عمر 38 سال؛ ڈرائیور شمیم احمد ولد عبد القیوم، ساکن کرناہ کشمیر، عمر 38 سال؛ اور سب انسپکٹر گھر سنگھ ولد میلا رام، ساکن جموں کے طور پر ہوئی ہے۔پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہیں، جبکہ حادثے کی وجوہات کے بارے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں