ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خزاں اسمبلی اجلاس: بی جے پی اور کانگریس اتوار کو لیجسلیچر پارٹی اجلاس بلائیں گی

BJP
سرینگر/جموں و کشمیر اسمبلی کے آئندہ خزاں اجلاس کے حوالے سے حکمتِ عملی مرتب کرنے کے لیے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور کانگریس نے اتوار کو اپنے اپنے لیجسلیچر پارٹی اجلاس طلب کیے ہیں۔بی جے پی ارکانِ اسمبلی کا اجلاس اتوار کی شام قائد حزبِ اختلاف سنیل کمار شرما کی صدارت میں ہوگا، جس میں اسمبلی اجلاس کے دوران حکومت کو مختلف معاملات پر گھیرنے کی حکمتِ عملی پر غور کیا جائے گا۔
سنیل کمار شرما نے کو بتایا کہ پارٹی کے ارکانِ اسمبلی کا اجلاس اتوار کو منعقد ہوگا۔انہوں نے کہا کہ وہ جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں دورے کرکے حکمرانی اور عوامی مسائل کے حوالے سے لوگوں سے رائے حاصل کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بی جے پی اسمبلی اجلاس کے دوران عام لوگوں سے متعلق مسائل کو بھرپور طریقے سے اٹھائے گی۔
سنیل کمار شرما نے کہا، ’’ہم جموں و کشمیر کے عوام سے کیے گئے ہر وعدے پر حکومت سے جواب طلب کریں گے۔‘‘دوسری جانب کانگریس نے بھی اتوار کو پارٹی ہیڈکوارٹر میں لیجسلیچر پارٹی کا اجلاس طلب کیا ہے۔کانگریس کے سینئر رہنما اور چیف وہپ نظام الدین بھٹ نے کے این او کو بتایا کہ پارٹی کے ارکانِ اسمبلی کا اجلاس اتوار کو شام 5 بجے منعقد ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں