ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کوٹرنکہ: کنڈی جمولہ روڈ پر ایکو گاڑی حادثے کا شکار، ایک جاں بحق، ایک زخمی

محمد بشارت
کوٹرنکہ/ کوٹرنکہ بدھل کے مختلف علاقوں میں خستہ حال سڑکوں کے باعث حادثات کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ واقعے میں کنڈی جمولہ سڑک پر دیر رات کلر گالہ ٹھنڈا پانی کے مقام پر ایک ایکو گاڑی گہری کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق گاڑی زیررجسٹریشن نمبر JK11F-2248 کنڈی جمولہ روڈ پر سفر کر رہی تھی کہ کلر گالہ ٹھنڈا پانی کے مقام پر اچانک سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں جاگری۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور زخمی کو فوری طور پر طبی علاج کے لیے سی ایچ سی کنڈی منتقل کیا گیا، جہاں سے بعد ازاں اسے بہتر علاج کے لیے جی ایم جی راجوری منتقل کر دیا گیا۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت محمد عارف ولد عبدالرشید، ساکن حبی کے طور پر ہوئی ہے، جبکہ زخمی کی شناخت صابر حسین ولد محمد، ساکن حبی کے طور پر کی گئی ہے۔
پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی تحقیقات اور ضروری قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔
مقامی لوگوں نے کوٹرنکہ بدھل کی خستہ حال سڑکوں کی حالت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے سڑکوں کی فوری مرمت اور حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں