ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سرحدی علاقے میں 220 افراد کی بینائی بحال، ایل جی سنہا نے مسلح افواج کو سراہا


سری نگر/لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کرناہ کے ٹنگڈارعلاقے میں ’’آپریشن درشٹی‘‘کے تحت مسلح افواج کی میڈیکل سروسز کی جانب سے میگا آئی سرجیکل کیمپ کے کامیاب انعقاد پر سراہنا کی ہے، جہاں 220 افراد کی آنکھوں کی سرجری کی گئی۔
ایل جی منوج سنہا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ایک مشکل سرحدی علاقے میں زیرِ زمین آپریشن تھیٹر میں 220 افراد کی بینائی بحال کرنا ایک قابلِ ذکر کامیابی ہے۔انہوں نے کہا کہ بریگیڈیئر سنجے کمار مشرا کی قیادت میں طبی ٹیم نے دور دراز سرحدی علاقوں تک جدید آنکھوں کی طبی سہولیات پہنچا کر ’’آپریشن سدبھاؤنا‘‘کے حقیقی جذبے کا مظاہرہ کیا۔
ایل جی سنہا نے مزید کہا کہ’’فیکوامولسیفیکیشن، ریٹینا اور گلوکوما‘‘سمیت جدید آنکھوں کی سرجری کی سہولیات دور دراز سرحدی بستیوں تک پہنچانے سے یہ یقینی بنانے میں مدد ملتی ہے کہ کوئی بھی شہری طبی سہولیات سے محروم نہ رہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں