ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سائبر جرائم روکنے کے لیے عالمی نظام بنائے جانے کی مودی کی اپیل

نئی دہلی/وزیرِ اعظم نریندر مودی نے سائبر دھوکہ دہی اور جرائم کی سرحدوں سے ماورا نوعیت کو دیکھتے ہوئے ان کی روک تھام کے لیے عالمی نظام بنائے جانے کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔ مودی نے جمعرات کے روز یہاں 10ویں انڈیا موبائل کانگریس کا افتتاح کرنے کے بعد کہا کہ سائبر کی دنیا میں سرحدوں کی بندش ختم ہو گئی ہے، ایک ملک میں بیٹھا شخص دوسرے ملک کے ساتھ مل کر تیسرے ملک میں جرم کر سکتا ہے۔ اسے روکنے کے لیے حکومتوں، مالیاتی اداروں اور ٹیلی کام نیٹ ورک و سروس کمپنیوں کو مل کر ایک مضبوط عالمی نظام بنانے کے لیے کام کرنا چاہیے۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ سائبر سکیورٹی کے نظام کو چاق و چوبند کرنا ضروری ہے۔ ٹیکنالوجی تبھی مقبول ہوتی ہے جب لوگوں کو اس پر بھروسہ ہو۔ عام آدمی ٹیکنالوجی میں پروٹوکول کو نہیں سمجھتا وہ تو یہ سوچتا ہے کہ اس کو جو فون کال مل رہی ہے جو پیغام آ رہا ہے کیا وہ صحیح ہے، وہ جو پیسہ بھیج رہا ہے وہ صحیح جگہ جا رہا ہے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ عام آدمی کے لیے ٹیکنالوجی پر بھروسہ بہت ہی اہم ہے۔
اس پروگرام میں مواصلات کے وزیر جیوترادتیہ سندھیا نے کہا کہ ’سنچار سارتھی‘ایپ سے ملک میں بڑی تعداد میں ڈیجیٹل فراڈ اور موبائل چوری کو روکنے میں مدد ملی ہے۔انڈیا موبائل کانگریس میں ٹیلی کام اور ڈیجیٹل سروس کے شعبے کی ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کے نمائندے، ماہرین اور پالیسی ساز حصہ لے رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں