ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پونچھ کے مینڈھر میں سرحدکے قریب پرانی بارودی سرنگ برآمد، محفوظ طریقے سے تباہ

پونچھ/ضلع پونچھ کے مینڈھر علاقے میں باڑ کے قریب ایک پرانی بارودی سرنگ برآمد ہونے کے بعد اسے بم ڈسپوزل اسکواڈ (BDS) نے موقع پر ہی محفوظ طریقے سے تباہ کردیا۔حکام کے مطابق جمعرات کی صبح مینڈھر کے بسونی ٹاپ علاقے میں فوج نے ایک پرانی بارودی سرنگ برآمد کی، جس کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر اسے بحفاظت ناکارہ بنا دیا۔
حکام نے بتایا کہ واقعے میں کسی جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ بارودی سرنگ کے ماخذ کی تصدیق کی جا رہی ہے جبکہ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں