ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سیب کے درخت سے گرنے کے 13 روز بعد 17 سالہ نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق

سری نگر/جنوبی ضلع کولگام کے بہی باغ علاقے میں سیب کے درخت سے گر کر زخمی ہونے والا 17 سالہ نوجوان 13 روز تک زیرِ علاج رہنے کے بعد جمعرات کو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ایک عہدیدار نے بتایا کہ 13 روز قبل بہی باغ، کولگام میں سیب توڑتے ہوئے نوجوان درخت سے گر گیا تھا، جس کے نتیجے میں اسے شدید چوٹیں آئیں۔
انہوں نے بتایا کہ زخمی نوجوان کو ابتدائی طور پر مقامی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں سے بعد میں بہتر علاج کے لیے سری نگر منتقل کیا گیا۔ عہدیدار کے مطابق، ’’13 روز تک زیرِ علاج رہنے کے باوجود نوجوان آج اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔‘‘
متوفی کی شناخت سمیر حسین ساکن بہی باغ، کولگام کے طور پر ہوئی ہے۔دریں اثنا، پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں