ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گاندربل میں فلوری کلچر محکمہ کے ریٹائرڈ ملازم کی اپنے ہی گھر میں نعش برآمد

گاندربل/وسطی ضلع گاندربل کے ووسن علاقے میں جمعرات کو فلوری کلچر محکمہ کے 62 سالہ ریٹائرڈ سرکاری ملازم کی لاش اس کے گھر میں لٹکی ہوئی برآمد ہوئی، جسے بظاہر خودکشی کا معاملہ قرار دیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق متوفی ووسن، گاندربل کا رہائشی تھا، تاہم اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی اور موت کے اسباب و حالات کا پتہ لگانے کے لیے تحقیقات شروع کر دیں۔
پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لے کر مقررہ قانونی اور طبی ضابطوں کے تحت کارروائی شروع کی ہے۔پولیس کی جانب سے مزید کارروائی جاری ہے، جبکہ موت کے اصل اسباب اور دیگر حالات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں