ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم سے سعودی عرب اور یو اے ای کے وزرائے خارجہ کی ملاقات، مسئلہ کشمیر پر تبادلہ خیال

پاکستان کے دورے پر آئے سعودی اور اماراتی وزرائے خارجہ پرائم منسٹر ہاؤس پہنچے جہاں معزز مہمانوں نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی، اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی موجود تھے۔

ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی مخدوش صورتحال، کشمیریوں پر بھارتی مظالم اور خطے کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی انسانی حقو ق کی صورتحال پر تشویش کااظہار بھی کیاگیا جب کہ وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور پابندیاں فوری اٹھانے کی ضرورت پر زوردیا۔

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارتی اقدامات سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہیں، بھارت کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لئے جعلی فلیگ آپریشن کرسکتاہے،بھارتی اقدامات سے خطے کے امن وسلامتی کو سنگین خطرات لاحق ہیں اس لیے عالمی برادری کی ذمہ داری ہے بھارت کو غیرقانونی اقدامات سے روکے۔

قبل ازیں ونوں وزرائے خارجہ ایک ہی جہاز میں اسلام آباد کے نور خان ایئربیس پہنچے جہاں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ان کا استقبال کیا تھا۔

install suchtv android app on google app store

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں