ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اب چمکے گا کراچی؟ وزیراعلیٰ سندھ نے بنا دی کلین کراچی مہم کیلئے اٹھارہ رکنی مانیٹرنگ کمیٹی

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کلین کراچی مہم کی نگرانی کیلئے اٹھارہ رکنی مانیٹرنگ کمیٹی قائم کردی۔ کابینہ ارکان پر مشتمل مانیٹرنگ کمیٹی صفائی مہم کی نگرانی کرے گی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی مہم کی نگرانی کیلئے صوبائی وزرا مقرر کر دیئے ہیں۔ کراچی میں ایک ماہ تک صوبائی وزرا صفائی کلین مائی کراچی مہم کی نگرانی کریں گے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق کراچی صفائی مہم کی نگرانی کیلئے 18 وزرا اور معاون خصوصی تعینات کیے گئے ہیں۔ کراچی کے تمام اضلاع میں صوبائی وزیر اور معاون خصوصی نگرانی کیلئے تعینات کئے گئے ہیں

۔ مشیر اور وزرا روزانہ کی بنیاد وزیراعلیٰ سندھ کو رپورٹ پیش کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں