ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ماورا حسین کا ’’ذہنی اضطراب‘‘ کا شکار ہونے کا اعتراف

کراچی: معروف اداکارہ ماورا حسین نے ذہنی اضطراب کا شکار ہونے کا اعتراف کرلیا۔

ماورا حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ اسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ورزش کرتی نظر آرہی ہیں تاہم اس دوران ماورا کے مداحوں میں سے ایک نے پوچھا کہ کیا وہ سماجی بیزاری اور تناؤ کی شکار ہیں تو اس پر ماورا نے حیرت انگیز جواب دیا۔

اداکارہ نے بیماری میں مبتلا ہونے سے متعلق تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جی ہاں۔ میں پچھلے کچھ دنوں سے ذہنی اضطراب کی شکار ہوں اور میں دن میں ایک مرتبہ اس کا سامنا کرتی ہوں۔ جو کوئی بھی یہ پڑھ رہا ہے اور اس بے چینی سے گزررہا ہے تو وہ جان لے کہ ہم سب اس سے گزررہے ہیں۔
واضح رہے کہ ماورا حسین سے قبل حریم فاروق اور منشا پاشا سمیت بہت سی اداکارائیں بھی بیماری میں مبتلا ہونے کا اعتراف کر چکی ہیں۔

The post ماورا حسین کا ’’ذہنی اضطراب‘‘ کا شکار ہونے کا اعتراف appeared first on Daily Jinnah.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں