ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں اہم پیشرفت، امریکہ نے پاکستان کو بڑی پیشکش کر دی، تفصیل جان کر آپ بھی دہنک رہ جائیں

وزیر اعظم عمران خان اور صدر ٹرمپ
وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کے دوران دونوں ممالک کے تعلقات میں بڑا بریک تھرو ہوا ہے، امریکہ نے پاکستان کو تجارتی معاہدے کی پیشکش کردی۔

وزیر اعظم عمران خان سے امریکہ کے وزیر تجارت نے ملاقات کی جس میں تجارتی معاہدے کی پیشکش کی گئی۔

امریکہ کے وزیر تجارت ولبر روز نے پاکستان اور امریکہ کے مابین تجارتی تعلقات بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے مابین موجودہ 4 ارب ڈالر کی تجارت بہت ہی کم ہے، دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم کو بڑھانا ہوگا۔

وزیر اعظم عمران خان نے امریکی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک میں تجارتی اور معاشی سرگرمیوں کا فروغ ناگزیر ہے۔

ملاقات کے بعد امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ امریکہ کی پاکستان کے ساتھ تجارتی سرگرمیاں بڑھانے کی پیشکش پر معاہدہ جلد ہی متوقع ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں