ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اقوام متحدہ میں عمران خان کی تقریر کے پوائنٹس کس نے ترتیب دیئے تھے؟بالآخر نام سامنے آگیا

وزیراعظم عمران خان پاکستان
عمران خان کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تقریر کو تمام مبصرین اور سابق سفارتکار ایک بہترین نمونہ قرار دے رہے ہیں، سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر بھی عمران خان کی تقریر کو کافی پذیرائی مل رہی ہے اور اسے کشمیریوں کی صحیح ترجمانی قرار دیا جا رہا ہے۔ تمام تعریفوں کے ساتھ ایک سوال بھی گردش کر…

وزیراعظم عمران خان پاکستان سے جو تقریر لے کر گئے اسے وہاں پاکستانی مشن میں موجودہ ایک ہونہار نوجوان ذوالقرنین نے ترمیم کر کے دوبارہ تیار کیا۔ذوالقرنین نہ صرف پاکستان کےلئے خدمات انجام دیتے ہیں بلکہ اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کو بھی تقریریں لکھ کر دیتے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پاکستان نے سات دن میں نہ صرف 70 سے زائد سربراہان سے ملاقاتیں کیں بلکہ وہ مسلسل تقریر کی ریہرسل بھی کرتے رہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فی البدیہہ تقریر کی تاہم وزیراعظم نے تقریر کے پوائنٹس کو کاغذ پر ترتیب دیا ہوا تھا،وزیراعظم عمران خان کی تقریر کے دوران شرکا پانچ بارتالیاں بجانے پر مجبور ہوئے اور ایسا امریکی صدر کی تقریر کے دوران بھی نہیں ہوتا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں