ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

معیشت میں استحکام کے آثار نظر آ رہے ہیں، اے سی سی اے ماہرین

کراچی:  اے سی سی اے ماہرین کے عالمی سروے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں ترقی کی رفتارسست ہونے کے باوجودمعیشت میں استحکام کے آثار نظر آ رہے ہیں۔

سروے رپورٹ میں اس بات کی توقع کی گئی ہے کہ اس سال معاشی نمو تقریباً 3.5 فیصد رہے گی۔سال2011کے بعد تیسری سہ ماہی کے دوران عالمی اعتمادسب سے کم سطح پر پہنچ گیا ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی پیشگوئی کی گئی ہے کہ عالمی سطح پر روزگار اور سرمایہ کاری کے رجحانات میں بھی کمی واقع ہوئی ہے جس سیسال2020تک معیشت کی رفتار مزید سست ہوجائے گی جب کہ درآمدات میں کمی کے نتیجے میں کرنٹ اکاونٹ کا خسارہ بھی کم ہوا ہے۔

سخت زری اور آئی ایم ایف کی جانب سے لگائی گئیں سخت مالی پابندیوں سمیت عالمی معیشت کی سست روی بھی ملکی معاشی ترقی پر اثر انداز ہوئی ہے جس کے نتیجے میں اس سال یہ ترقی صرف 3.5 فیصد کے قریب رہے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں