ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یکم دسمبر سے الیکٹرونک ڈیوائس نظام کے بغیر خریداری ممنوع

میگا چین اسٹورز، شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس، کیفے، ہوٹلز کو سسٹم نصب کرنا لازمی ہوگا، ایف بی آر
کراچی (کامرس رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے تمام میگا چین اسٹورز، شاپنگ مال، ریسٹورنٹس، کیفے، کافی شاپس، ہوٹلوں، طعام گاہوں اور اسنیک بارز کے لیے یکم دسمبر 2019ء سے الیکٹرونک ڈیوائس سسٹم نصب کرنا لازمی قرار دے دیا ہے۔ ایف بی آر کا یہ کمپیوٹرائزڈ سوفٹ ویئر کیش مشینوں سے منسلک ہوگا۔ مقام فروخت (پوائنٹ آف سیل) نئے سافٹ ویئر الیکٹرونک ڈیوائس سسٹم (ای ڈی ایس) سے منسلک ہوں گے۔ ممبر پالیسی اور ترجمان ایف بی آر ڈاکٹر حامد عتیق سرور کے مطابق سیلز ٹیکس قواعد 2006ء میں ترمیم کے ذریعہ مذکورہ کاروباری مراکز کو 30 جون 2020ء تک ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں