ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نواز شریف کی حالت ایک بار پھر بگڑگئی

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کی حالت ایک بار پھر بگڑگئی جس کے بعد ڈاکٹرز نے ان کے مزید ٹیسٹ تجویز کیے ہیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی حالت ایک بار پھر بگڑگئی ہے جس کے بعد میڈیکل بورڈ نے آج پھر طبی معائنہ کیا اور ان کے مزید ٹیسٹ تجویز کیے ہیں۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا میگا کٹس کا ایک اور سیشن بھی متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق سربراہ میڈیکل بورڈ ڈاکٹر محمود ایاز کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی حالت تاحال ناساز ہے، ان کے پلیٹلیٹس کی تعداد غیر متوقع طور پر تیزی سے اپ ڈاؤن ہو رہی ہے، ابھی پلیٹلیٹس کی تعداد 25 ہزار ہے تاہم ان کی طبیعت 30 ہزار تک پہنچنے کے بعد نارمل تصور ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک نواز شریف نے کسی اور اسپتال جانے کی خواہش ظاہر نہیں کی جب کہ آج ہونے والے ٹیسٹ کے نتائج سے پنجاب حکومت کو بھی آگاہ کیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں