ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یکم نومبر سے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکان

 اسلام آباد: اوگرا نے یکم نومبر سے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو بھجوادی ہے۔

ذرائع کے مطابق اوگرا نے پیٹرول ایک روپیہ فی لیٹر مہنگا کرنے کی سمری وزارت پٹرولیم کو بھجوادی ہے، اوگرا کی جانب سے وزارت پیٹرولیم کو بھجوائی گئی سمری میں ہائی اسپیڈ ڈیزل 27 پیسے مہنگا جب کہ لائٹ ڈیزل 6.56 روپے اور مٹی کا تیل 2.39 روپے سستا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

اوگرا کی جانب سے وزارت پیٹرولیم کو بھجوائی گئی سمری پر حتمی منظوری حکومت دے گی جب کہ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں