ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم کے ایک اشارے پردھرنے والوں کی زمین تنگ کردیں گے، فوادچوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے ایک اشارے پر ان پانچ پیاروں اور ان کے چمچوں پر زمین تنگ کردیں گے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے آزادی مارچ والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کو کمزور سمجھنے کی غلطی نہ کرنا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم اس لئے تحمل کا مظاہرہ کرتے ہیں کہ عمران خان نے یہ ہدایت کی ہے ورنہ ایک اشارے پر ان پانچ پیاروں ان کے چمچوں پر زمین تنگ کردیں اور انہیں کہیں چھپنے کی جگہ بھی نہیں ملے گی۔

آزادی مارچ کو حلوہ مارچ کا نام دیتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ حلوہ مارچ کے دوسرے دن پشاور موڑ کے گردو نواح میں تعفن پھیل گیا ہے اور صفائی کے لئے سی ڈی اے کو کروڑوں روپے کا فنڈ مختص کرنا پڑ رہا ہے، کیا ہی اچھا ہو کہ پی ٹی آئی کے رضاکاروں کی طرح حلوے کھانے کے بعد صفائی کا انتظام بھی خود کریں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں