ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹوئٹر کمپنی کا سیاسی اشتہارات پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: سماجی رابطوں کی بڑی ویب سائٹ ٹوئٹر کے سی ای او جیک ڈورسی نے اعلان کیا ہے وہ ٹوئٹر پر ہر کسی قسم کے سیاسی اشتہارات پر پابندی عائد کرنے جا رہے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹوئٹر کے اس اقدام سے فیس بک کو بھی متنازعہ سیاسی بیانات و اشتہارات کی اجازت دینے کے حوالے سے دباؤ کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ماہرین کے مطابق 22 نومبر کو نافذالعمل ہونے والی اس پابندی کے اطلاق سے ٹوئٹر کے کاروبار پر کوئی خاطر خواہ اثر نہیں پڑے گا۔

ٹوئٹر پر پابندی کی خبروں نے 2020 کے انتخابات کے حوالے سے امریکہ کے سیاسی کیمپوں کو تقسیم کردیا ہے۔

امریکی سیاست دان نے ٹوئٹر کے نام ای میل میں ان کے اس اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ ہمیں خوشی ہے کہ ٹوئٹر اپنے پلیٹ فارم کو ٹرمپ جیسے سیاستدانوں کے سیاسی مقصد اور مہمات چلانے کی اجازت نہیں دے گا‘۔

سابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلینٹن نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ٹوئٹر کی جانب سے بالکل درست اقدام اٹھایا گیا ہے، فیس بک کب ایسا قدم اٹھائے گا؟

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں