ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اعلیٰ تعلیمی اداروں کی جعلی ڈگریاں بنانے والے گرفتار

گزری پولیس نے گروہ کے 5 کارندوں کے قبضے سے دیگر جعلی دستاویزات بھی برآمد کرلئے
کراچی (کرائم رپورٹر) گذری پولیس نے پی این ٹی کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی ڈگریاں، ٹکٹیں اور دستاویزات بنانے والے گروہ کے 5 کارندوں سردار احمد، کاشف، محسن علی، محمد طارق اور سید عبدالغنی کو گرفتار کرکے قبضے سے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے 38 اصل تحریر شدہ پرنٹ جس میں 40 عدد دستاویزات اعلیٰ تعلیمی اداروں کے پرنٹڈ بغیر کچھ لکھے ہوئے ہائر ایجوکیشن کمیشن اور مختلف اداروں کے جعلی پرنٹڈ اسٹیکر، مختلف ممالک کے پرنٹڈ جعلی ٹکٹیں، 2 عدد پے آرڈر عسکری بینک سمیت سیکڑوں دستاویزات برآمد کرلیے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے دوران تفتیش اعتراف کیا ہے کہ کافی عرصہ سے یہ کام کر رہے ہیں اور خاص کر جامعہ کراچی، انٹرمیڈیٹ اسکول اور میٹرک کی جعلی سند و مارک شیٹ تیار کرکے فروخت کرتے ہیں۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں