ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دنیا بھر سے سکھ پہنچ گئے ٗ کرتار پور راہددار ی کا افتتاح آج وزیراعظم کرینگے

اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سکھ مذہب کے بانی بابا گرونانک دیوجی کے 550 ویں جنم دن کے موقع پر بین المذاہب ہم آہنگی کے جذبے کے تحت کرتارپور راہداری کے منصوبے کا آج ہفتہ کو افتتاح کریں گے۔ بھارت سمیت دنیا بھر سے سکھ یاتریوں کی بابا گرونانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ جنم دن کی تقریبات میں 10 ہزار سے زائد سکھ یاتری شرکت کریں گے، راہداری کی تعمیر کے بعد روزانہ 5 ہزار سکھ یاتری گوردوارہ دربار صاحب کی یاترا اور وہاں اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے آسکیں گے، اس منصوبے کے لیے فنڈز مکمل طور پر پاکستان نے فراہم کیے ہیں اور یہ سکھ برادری کے لیے ایک تحفہ ہے۔ اس راہداری کا مقصد سکھ برادری کو پاک بھارت سرحد سے محض 4.7 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع گردوارہ دربار صاحب کی یاترا میں آسانی پیدا کرنا ہے، یاتریوں کی سہولت کے لیے حکومت پاکستان نے خصوصی ٹرینیں بھی چلائی ہیں، اس موقع پر سیکورٹی کے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں