ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کابل میں دھماکا، 7 افراد ہلاک

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں کم ازکم 7 افراد ہلاک ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے،  واقعہ کے بعد ایمبولینس کے ذریعے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب سیکیورٹی فورسز نے دھماکے کی جگہ کو گھیرے میں لیکر شواہد اکھٹے کرنا شروع کردیے ہیں، دھماکا خودکش تھا یا کار میں بم نصب کیا گیا اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں جب کہ دھماکے کی ذمہ داری کسی بھی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں