ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شفقت محمود پیرس میں یونیسکو تعلیمی کمیشن کے متفقہ طور پرصدر منتخب

جنیوا(صباح نیوز)تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کے وزیر شفقت محمود کو پیرس میں یونیسکو کے تعلیمی کمیشن کا متفقہ طور پر صدر منتخب کر لیا گیا ہے۔اپنے انتخاب کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے پاکستان کے لیے اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ تعلیم کے شعبے میں یونیسکو کی سرگرمیوں کے ساتھ پاکستان کی وابستگی کا اعتراف ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ وہ یونیسکو کے تعلیمی کمیشن کے صدر کے طور پر یونیسکو کے مقاصد کے حصول کے لیے تمام وفود کے ساتھ قریبی تعاون پر مبنی تعمیری روابط قائم کریں گے۔وفاقی وزیر نے بنگلا دیش ناروے اور تیونس کے وزرائے تعلیم سے الگ الگ ملاقات کی۔ انہوں نے یونیسکو کے تعلیم اور ثقافت کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرلز سے بھی ملاقات کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں