ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی سی بی نے کھلاڑیوں کوفٹنس کیمپ کیلئے طلب کرلیا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کوفٹنس کیمپ کیلئے طلب کرلیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر انتظام فٹنس کیمپ 18 نومبر سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں شروع ہوگا،  8روزہ کیمپ 25 نومبر تک جاری رہے گا  جس کی نگرانی ڈائریکٹر میڈیسن اینڈ اسپورٹس سائنسز پی سی بی ڈاکٹر سہیل سلیم کریں گے۔

پی سی بی نے کیمپ میں شریک کھلاڑیوں کو 17 نومبر کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) طلب کرلیا ہے ۔

فاسٹ بالر محمد عامر، محمد عرفان اور عماد وسیم کیمپ میں شرکت کریں گے جبکہ شعیب ملک، وہاب ریاض اور آصف علی کو کیمپ میں شرکت سے چھوٹ دی گئی ہے، تینوں کھلاڑیوں کو پی سی بی کی جانب سے جنوبی افریقہ میں جاری مزانسی ٹی ٹونٹی لیگ کے لیے این او سی جاری کئے گئے ہیں۔

دوسری جانب اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ میں شرکت کی غرض سے بنگلہ دیش میں موجود محمد حسنین اور خوشدل شاہ کیمپ میں شرکت نہیں کررہے۔

شاداب خان، فخر زمان اور عثمان قادر کو ڈومیسٹک کرکٹ میں مصروف ہونے کے باعث کیمپ کے لیے طلب نہیں کیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں