ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بی جے پی نےآگرہ شہر کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا

نئی دہلی: بھارتی انتہا پسند حکمراں جماعت بی جے پی کی جانب سے بھارت کے مشہور و معروف شہر آگرہ کے نام کو تبدیل کرنے کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔

بھارتی ریاست اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ آگرہ  کا نام تبدیل کرنے کی تیاری کررہے ہیں جبکہ آگرہ کا نام تبدیل کر کے ‘اگروان’ رکھا جائے گا۔دوسری جانب انہوں نے امبیڈکر یونیورسٹی کے تاریخ دانوں کو نئی تاریخ اس سے متعلق سفارشات مرتب کرنے کا حکم بھی جاری کردیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ہندو انتہا پسند وزیراعلیٰ نے مسلمانوں کی اکثریت رکھنے والے بھارت کے مشہور تاریخی شہر الہٰ آباد کا نام تبدیل کرکے’پریاگراج’ رکھا اور ساتھ ہی انہوں نے تاریخی مغل سرائے ریلوے اسٹیشن کا نام بھی تبدیل کرتے ہوئے ‘دین دیال اپادھے’ ریلوے اسٹیشن رکھ دیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں