ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شیخ رشید تقریب کے دوران دل کی تکلیف پر اسپتال منتقل

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کو دل کی تکلیف پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔شیخ رشید نے راول پنڈی میں ایک تقریب سے خطاب کیا جس کے بعد میڈیا سے سیاسی امور پر گفتگو بھی کی۔ اس تقریب کے بعد اچانک شیخ رشید کو سینے میں تکلیف اٹھی جس پر فوری طور پر پہلے انہیں ہولی فیملی اسپتال اور پھر وہاں سے آرآئی سی منتقل کیا گیا۔ڈاکٹرز نے شیخ رشید کو ابتدائی امداد فراہم کی ہے اور ٹیسٹ کیے جن کی رپورٹس کے مطابق ان کے دل کی ایک نالی میں کلاٹ (رکاوٹ) ہے جبکہ ای سی جی اور بلڈ پریشر نارمل ہے۔ایم ایس ہولی فیملی اسپتال ڈاکٹر ناصر نے شیخ رشید کوآرام کرنے اور معمول کی مصروفیات کم کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید صحت مند اور طبیعت بہتر ہے۔ شیخ رشید کے بھتیجے اور رکن قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق نے بتایا کہ شیخ رشید کی طبعیت پہلے سے بہتر ہے، انہیں معمولی دل کی تکلیف ہوئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں