ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صحتمند معاشرے کیلیے کھیل کے میدان ضروری ہیں ،ڈاکٹر سید سیف الرحمان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صحت مند معاشرے کے لئے کھیل نہایت اہم ہیں اس کے لئے ضروری ہے کہ کھیل کے میدان زیادہ سے زیادہ آباد کرنے پر توجہ دی جائے۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمان نے گلستان جوہر بلاک14 میں قائم کے ڈی اے اسپورٹس کمپلیکس کے دورے کے موقع پر کیا۔ چیف انجینئر رام چند نے ڈی جی کے ڈی اے کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ کے ڈی اے اسپورٹس کمپلیکس میں عرصہ دراز سے تجارتی سرگرمیاں جاری تھیں جنہیں سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے واگزار کروایا گیا ہے جبکہ ادارہ ترقیات کراچی دیگر کھیل کے میدانوں سے تجاوزات کے خاتمے کے لئے ہر ممکنہ اقدامات کررہا ہے جس کا مقصد شہریوں خصوصاً نوجوان نسل کو صحتمندانہ سہولیات فراہم کرنا ہے۔ ڈی جی کے ڈی اے ڈاکٹر سید سیف الرحمان نے اسپورٹس کمپلیکس کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایات جاری کیں کہ کے ڈی اے اسپورٹس کمپلیکس میں انڈورگیمز سمیت جدید طرز پر مشتمل صحتمندانہ سرگرمیاں مہیا کی جائیں کیونکہ ادارہ ترقیات کراچی کھیلوں کی سرگرمیوں کو بحال کرنے اور میدانوں کو آباد کرنے کے لئے ہمیشہ کوشاں رہا ہے ۔ ڈی جی کے ڈی اے کے ہمراہ چیف انجینئر رام چند، چیف انجینئر مکینیکل شبیر احمد، ڈائریکٹر اسپورٹس ایاز منشی، اسپورٹس کوآرڈی نیٹر ایم نسیم، پرائیویٹ سیکریٹری ریاض احمد راشد، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز رئیس تبسم و دیگر افسران موجود تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں