ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قومی آرچری ٹیم کو سائوتھ ایشین گیمز کے دستہ میں شامل کیا جائے، سیکرٹری جنرل وصال محمد کی حکومت سے اپیل

اسلام آباد (جسارت نیوز)پاکستان آرچری فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل وصال محمد خان نے وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اور وفاقی سیکرٹری اکبر حسین درانی سے اپیل کی ہے کہ قومی آرچری ٹیم کو سائوتھ ایشین گیمز کے دستہ میں شامل کیا جائے، انہوں نے کہا کہ قومی آرچری ٹیم کے کھلاڑیوں نے سائوتھ ایشین گیمز کے لئے بھر پور تیاری کررکھی ہے اور انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ آرچری کے کھلاڑی گیمز میں ضرور میڈل حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ قومی آرچری ٹیم کو سائوتھ ایشین گیمز کے دستہ میں شامل نہ کرنے پر کھلاڑیوں اور آفیشل میں بے چینی پائی جارہی ہے۔ اگر قومی آرچری ٹیم کے کھلاڑیوں کو دستہ میں شامل نہ کیا گیا تو سائوتھ ایشین گیمز کے لئے کھلاڑیوں کی کی گئی تمام بھر پور محنت رائیگاں جائے گی، وصال محمد نے وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اور وفاقی سیکرٹری اکبر حسین درانی سے اپیل کی کہ قومی آرچری ٹیم کو سائوتھ ایشین گیمز کے دستہ میں شامل کر کے کھلاڑیوں میں پائی جانے والی بے چینی کو دور کیا جا سکے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں