ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مظاہروں میں سعودی عرب اور امریکا کا ہاتھ ہے‘ ایرانی الزام

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایرانی پولیس کے شعبہ دینی و سیاسی امور کے صدر علی رضا ادیانی نے کہا ہے کہ ملک میں پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف مظاہروں میں سعودی عرب کا ہاتھ ہے۔ دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ملک میں ہنگامہ آرائی پھیلانے والے بلوائیوں کو دراصل امریکا کی پشت پناہی حاصل ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق علی رضا ادیانی نے بتایا کہ زیر حراست بعض افراد نے تفتیش کے دوران اعتراف کیا ہے کہ انہیں سعودی حکومت اور عوامی مجاہدین تنظیم کی حمایت حاصل ہے۔ ادیانی نے کہا کہ ہمارے دشمن چاہتے ہیں کہ ایران کا حال بھی عراق اور شام جیسا ہو جائے۔ دریں اثنا ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ملک میں ہنگامہ آرائی پھیلانے والے بلوائیوں کو امریکا کی پشت پناہی حاصل ہے۔ پیر کے روز وزارت خارجہ کے ترجمان عباس موسوی نے کہا کہ ملک میں حالیہ واقعات غیر ملکی مداخلت کا نتیجہ تھے۔ مقامی ٹی وی چینل کے مطابق موسوی نے مزید کہا کہ ہم بلوائیوں کے لیے امریکا کی سپورٹ کو ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت شمار کرتے ہیں۔ اس سلسلے میں ایران کے حالیہ احتجاجی مظاہروں میں مداخلت کرنے والے بیرونی ممالک کو واقعات کا ذمے دار ٹھہرایا جانا چاہیے۔ علاوہ ازیں ایران کی سپاہِ پاسداران انقلاب کے نائب کمانڈر رئیر ایڈمرل علی فداوی نے ملک کی عدلیہ سے گزشتہ ہفتے پیٹرول کی قیمت کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین کے رہنماؤں کو کڑی سزائیں دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں